چنیوٹ میں ہیپاٹائٹس کا مرض سر اٹھانے لگا، محکمہ صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 22 اکتوبر 2019 20:22

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) چنیوٹ میں ہیپاٹائٹس کا مرض سر اٹھانے لگا ہرچوتھا شہری ہیپاٹائٹس میں مبتلا ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں لگائے جانے والے سکریننگ کیمپ کے پہلے دن کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر سے 659مریضوں کی سکریننگ کی گئی اعدادوشمار کے مطابق ہر چوتھا شہری اس موذی مرض میں مبتلا نکلا علاوہ ازیں یہ مرض تحصیل بھوانہ اور لالیاں کے مختلف علاقوں میں بھی بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے ڈی ایچ کیو میںسکریننگ کیمپ کے دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں مریض ہیپاٹائٹس کے متعلق اپنے ٹیسٹ کروا رہے ہیں دوسری طرف حکومتی انتظامات نہ ہونے کے باعث اور مریضوں کا علاج معالجہ صحیح طرح سے نہ ہونے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس پر شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں