ناجائز منافع خوروں سے ہر گز رعایت نہ برتی جائے، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

منگل 22 اکتوبر 2019 22:50

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) ناجائز منافع خوروں سے ہر گز رعایت نہ برتی جائے، ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں اور بازاروں کے باقاعدگی سے دورے کریں اور اوورچارجنگ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ،جو بھی وائلیشن کرے اسے بھاری جرمانہ بھی کیا جائے ،یہ بات ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی میٹنگ میں ضلع کے 19سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات دیتے ہوئے کی، ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اشیائے ضرویہ کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواںماہ 4لاکھ51ہزار روپے کے جرمانے کیے ہیںجبکہ 7گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کروا کر حوالات میں بند کروایا گیا ہے ،ضلع چنیوٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئی19سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں جو مختلف مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پراچانک چھاپے مار کر پھلوں ،سبزیوں گوشت اور پولٹری سمیت دیگر اشیائے خوردنی کے نرخوں جانچ پڑتال کرکے مان مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا رہے ہیں تاکہ بے جا اور بلاجواز گرانی کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جا سکے ، آخر میںڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ، بعد ازاں کھلی کچہری کی شکایات ، پاکستان سٹیزن پورٹل ، چیف سیکرٹری پٹیشن سیل پورٹل ، قیمت پنجاب پورٹل ، سی ایم کمپلین سیل کی شکایات کے جائزہ کیلئے میٹنگ ہوئی جس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے جملہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام شکایات کو جلد از جلد حل کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ فریم ورک کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے بعد سختی سے ہدایات دیں کہ اس اہم ٹاسک کو رسمی نہ لیا جائے تمام محکمے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اپنی پرفارمنس کو بہتر کریں ورنہ انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں