چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے مجیدہ میموریل ہسپتال میں نئے بلاک اور فری آرتھو کیمپ کا افتتاح کر دیا

منگل 22 اکتوبر 2019 22:52

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے مجیدہ میموریل ہسپتال میں نئے بلاک اور فری آرتھو کیمپ کا افتتاح کر دیا ، تفصیلات کے مطابق حاجی سنز فائونڈیشن کے زیر اہتمام مجیدہ میموریل ہسپتال بمقام حاجی سنز فارم ساڑ مراد والا روڑ چنیوٹ پر فری آرتھوسرجری کیمپ ونیو بلاک جس میں جدید آپریشن تھیٹر و لیبارٹری ، مکمل گائنی کی سہولیات ، مفت معائنہ ،سرجری ،ادویات کی سہولیات دستیاب ہیں کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے اپنے دست مبارک سے کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر حاجی سنز حافظ محمد نعیم ،معروف سماجی شخصیت چوہدری مسعود اقبال، معروف سرجنز ڈاکٹر امجد گلزار شیخ ، ڈاکٹر وحید اکبر ، ڈاکٹر اجمل ہنجرا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ڈاکٹر محمد ارشد ، سیکرٹری بار ایسوسی ایشن شاہد یعقوب چوہدری ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم فرخ رضوان ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میڈم طاہرہ خان کے علاوہ میڈم سحرش پرنسپل انوار القران سیکنڈری سکول ، قاری عبدالحمید حامدسمیت چنیوٹ کی سیاسی سماجی وکلا صحافی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تعمیر کیے گئے نیو بلاک کا وزٹ کیا ، انہوں نے مجیدہ میموریل ہسپتال میں عوام کو ہرطرح کی مفت طبی سہولتوں کی فراہمی پر حاجی محمد نعیم اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو فری آرتھو سرجری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے فاروق احمد راجھہ نے بتایا کہ یہ کیمپ 24تا 27اکتوبر تک لگایا جائے گا اس کیمپ میں حادثات کی وجہ سے ہڈیوں کے مسائل، بچوں کے پیدائشی ٹیڑھے پائوں ،پولیو سے متاثرہ ہڈیوں کے نقص کوماہر سرجن ڈاکٹرز کی زیر نگرانی چیک کیا جائے گا اور انکا فری علاج اور انہیں فری مصنوعی اعضاء لگائے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بے بس لاچار مجبور افراد کی خدمت معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کی اولین ترجیح ہونی چاہئے تاکہ انسانیت کی خدمت کی جاسکے، آپ لوگ خدمت کے جذبہ کے تحت بہت عظیم کام کر رہے ہیں جو کہ صدقہ جاریہ بھی ہے،اس عظیم مشن کے آغاز پر آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں