چنیوٹ: ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح چار افراد کا شہری پر تشدد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

منگل 22 اکتوبر 2019 22:52

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح چار افراد کا شہری پر تشدد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق محلہ گڑھا چنیوٹ کا رہائشی سید اظہر عباس اپنے کام سے فارغ ہو کر دربار خان شاہ بخاری پر سلام کر کے واپس آ رہا تھا کہ دربار کے دروازے پر ہی چار ملزمان محمد عمران سجاد علی اور دو کس نامعلوم ملزمان نے ڈنڈوں ، سوٹوں اور اسلحہ سے مسلح ہو کر سید اظہر عباس پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان ایک عدد موبائل فون سام سانگ مالیتی21ہزارروپے اور نقدی 3500روپے نکال کر لے گئے اور قتل کردینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم پولیس ابھی تک گرفتار نہ کر سکی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں