چنیوٹ، ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو بھوانہ اور رورل ہیلتھ سنٹر بڑانہ کا سرپرائز دورہ

ہفتہ 16 نومبر 2019 18:55

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ٹی ایچ کیو بھوانہ اور رورل ہیلتھ سنٹر بڑانہ تحصیل لالیاں کا سرپرائز دورہ کیا اس موقع پراے ڈی سی جی عمران عصمت ، اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید ، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت انوار، ایم ایس ٹی ایچ کیو بھوانہ ڈاکٹر الطاف و دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے اپنے دورہ کے دوران ایکسرے روم ، گائنی وارڈاور جنرل وارڈ، ڈینگی وارڈ، ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز اور ہسپتال کے مختلف حصوں میں گئے اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں مراکز صحت کے ایمرجنسی وارڈز میںدرکارضروری اشیاء کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی حاضری پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں کو تمام ادویات ہسپتال سے فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سٹور رومز میں جا کر ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا اور ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام سٹاف و ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو بھوانہ میں جاری عمارتی کام کا بھی جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں، انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر بڑانہ تحصیل لالیاں میں ایمرجنسی وارڈ کی نئی بلڈنگ کا وزٹ کیاا ور کام کے معیارکا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شعبہ صحت میں بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں جسکی بدولت مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم ہو رہی ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی بدولت عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں