ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو بلا تعطل جاری رکھا جائے ، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:57

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو بلا تعطل جاری رکھا جائے اور ڈینگی لارواکے صفایا کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر کی آگاہی جاری رکھیں تاکہ موجودہ موسم میں بھی ممکنہ خطرات سے محفوظ رہا جا سکے ، انہوں نے یہ ہدایات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں جس میں ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، اے ڈی سی آر طارق خان نیازی ، اے ڈی سی جی عمران عصمت ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزخضر حیات بھٹی، فضل عباس، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انجم اقبال،ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امیر علی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میڈم طاہرہ خان،سی اوز میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل کے علاوہ، لیبر، زراعت،سول ڈیفنس ، ایجوکیشن ، فشریز و دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران بھی اجلاس میںشریک تھے ، ڈپٹی کمشنر کو انسداد ڈینگی کے حوالے تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے کی گئی مثبت کاروائیوں، ڈینگی پیشنٹ،ڈینگی لاروا سائٹس کے معائنہ کے متعلق بریفنگ دی گئی ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے نتائج کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تاکید کی کہ ڈینگی کے انسداد کیلئے ان دور اورآوٹ ڈور سرویلنس میں کمی نہ آنے دیں اور کسی بھی جگہ سے ڈینگی لاروا ملنے پر فوری صفایا کیا جائے ، آخر میں انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں محکمانہ کوششیں ماند نہیں پڑنی چاہئیں،قبرستانوں، ٹائر شاپس، کباڑ کی دوکانوں میں ممکنہ ڈینگی لاروا کے سدباب کیلئے خصوصی اقدامات کریں،اس اہم ٹاسک کو رسمی نہ لیا جائے بلکہ تمام متعلقہ محکمے احساس ذمہ داری سے ڈینگی لاروا کا انسداد یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں