چنیوٹ، لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی لوڈرمزدا کو ٹکر ، 3 نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی

منگل 10 دسمبر 2019 18:30

چنیوٹ۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) چنیوٹ میں لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی لوڈرمزدا کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا مزدا میں سوار افراد شادی والے گھر فرنیچر دے کر واپس آرہے تھے چنیوٹ لاہور رو ڈ پر تیز رفتار ڈمپرکی فرنیچر سے لوڈ مزدا کو ٹکر سے فرنیچر سے لوڈ مزدے پر سوار محمد عامر، حسن اور شیری موقع پر جاں بحق جبکہ فرحان شدید زخمی ہو گیا پولیس ذرائع کے مطابق تینوں نوجوان شادی والے گھر لاہور فرنیچر دیکر واپس آرہے تھے، جاں بحق اور زخمی ہونیوالے قریبی رشتہ دار ہیں تاہم زخمی فرحان کو الائیڈہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ ڈمپر کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں