انسانی حقوق کے عالمی دن پر سوشل ویلیفئر چنیوٹ کے زیر اہتمام واک کا اہتمام

منگل 10 دسمبر 2019 18:30

چنیوٹ۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے سوشل ویلیفئر چنیوٹ کے زیر اہتمام ڈی سی آفس سے واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلیفئر چنیوٹ فرخ رضوان،اے ڈی سی جی عمران افعت، مزدور محاذ پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی امین بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب ایڈووکیٹ ، ممبر ہیومن رائٹس ہارون سلوترا،سوشل ورکر اختر بدر ایڈووکیٹ، پیر زادہ اقبال حسین ، شورش آزاد ایڈوکیٹ،سوشل ویلیفئر آفیسر ظفر عباس، پنجاب ٹیچر یونین کے رہنما صفدر سراج کالروکے علاوہ دیگر سماجی تنظیموں وکلا پولیس میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ آج انسانی حقوق کا عالمی دن ہے ہم مقبوضہ کشمیر میں انڈین دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں پر ظلم وستم کو بند کیا جائے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ جس جگہ پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی ہم اس پر احتجاج کریں گے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں