چنیوٹ،تھانہ لنگرانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 11 دسمبر 2019 21:08

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ڈی ایس پی بھوانہ نوید مرتضیٰ چیمہ نے لوگوں کے مسائل سننے کیلئے تھانہ لنگرانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ایچ اولنگرانہ انسپکٹر طاہر احمدمنج ،پولیس افسران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لوگوں نے ڈی ایس پی کو اپنے مسائل بتائے،ڈی ایس پی نے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے جلد از جلد داد رسی کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی بھوانہ نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدعوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد،تعاون کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے اورلوگوں کے ایسے مسائل کو حل کرنا ہے۔پولیس لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے تاہم جرائم پر کنٹرول کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے پولیس کو عوامی تعاون درکار ہے۔عوام منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر و دیگر معاشرتی ناسوروں کیخلاف پولیس کو اطلاع دی انشاء اللہ بھرپور کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں