ایس ای فیسکوکی چنیوٹ آفس میںکھلی کچہری

بدھ 11 دسمبر 2019 21:08

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ایس ای فیسکو فیصل آباد الیاس گھمن نے چنیوٹ فیسکو آفس کی مسجد میں کھلی کچہری لگائی،جہاں پر انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ایکسین فیسکو چنیوٹ نعمان فرزند اورنگ زیب بھٹی ایس ڈی ا و ، محمد سعیدایس ڈی او، غلام مرتضی عباسی ایس ڈی او، احمد علی ضیاء چیئرمین ہائیڈرویونین چنیوٹ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر قیصر احمد دھامنہ و دیگر شہریوں نے تحریری درخواست دی کہ چنیوٹ شہر میں بجلی کی ننگی تاریں شہریوں پر موت کا سایہ بن کر لٹک رہی ہیں شہر کے ہر گلی محلہ میں بجلی کی تاریں انسانی قد سے بھی نیچے آ گئی ہیں دوسرا ہم مسئلہ فیسکو نئے کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس میں40میٹر تار کی قیمت وصول کر رہا ہے مگر عرصہ دراز سے نئے کنکشن میں 10میٹر سے زائد تار نہیں دی جاتی،جس پر ایس ای فیسکو نے اولین ترجیحات میں دونوں مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہے کہ ہر کوئی کسی رکاوٹ کے بغیر آکر اپنا مسئلہ بتائے اور اسے فور ی طور پر حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں کرپشن کرنے والے اہلکار کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا عوام کی خدمت کرنا اور انہیں خوش اخلاقی سے پیش آنا ہمارا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں عوام کی خدمت کرنا ہمار ا فرض ہے اسی طرح اپنی جان کی حفاظت کرنا بھی ہمار ے لئے انتہائی ضروری ہے لہذا فیلڈ سٹاف کو چاہیے کہ حفاظتی اقدامات کے بغیر کوئی کام نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں