ایس او پیز کو فالو کریں اور متعلقہ انڈیکیٹرز ہر صورت پورے کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 11 دسمبر 2019 22:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) ایس او پیز کو فالو کریں اور متعلقہ انڈیکیٹرز ہر صورت پورے کیے جائیں، اپنی پرفامنس کو بہتر کریں ضلع کو ٹاپ فائیو پوزیشن پر لانا اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا، میٹنگ میں سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین، ڈی او سیکنڈری ڈاکٹر خادم حسین ،ڈی اوز ڈپٹی ڈی اوز ایلیمنٹری میل فی میل اور اے ای اوز نے شرکت کی ،سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین نے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کو تعلیمی حوالے سے ضلع کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے جملہ افسران خصوصا ًاے ای اوز کو ہدایت کی کہ سکولوں کے باقاعدگی سے وزٹ کریں اور بچوں پر خصوصی توجہ دیں، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کو تعلیمی رینکنگ میں ٹاپ فائیو پر لانا اولین ترجیح ہے یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ پوری ایمانداری اور توجہ سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں، انہوں نے کہا کہ جو کام نہیں کرے اسکے خلاف ایکشن لینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی مانیٹرنگ اویلیوایشن اسسٹنس MEAs کے ساتھ تعارفی میٹنگ۔

(جاری ہے)

سینئر ڈیٹا پروسیسر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس معین الدین نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کے MEAs کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے ایجوکیشن رینکنگ انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا اور سی او ایجوکیشن کو کمزور انڈیکیٹرز میں تبدیلی لانے کی ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے اے ای اوز کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کام ٹھیک طریقے سے انجام دیں ورنہ انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے MEAsکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے آپکی تجاویز و تعاون درکار ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں