چنیوٹ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا علی الصبح شہر میں مختلف مقامات پر سرکاری آٹا سیل پوائنٹس کا دورہ

منگل 21 جنوری 2020 18:25

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا علی الصبح شہر میں مختلف مقامات پر سرکاری آٹا سیل پوائنٹس کا دورہ ،سٹاک وریکارڈ کا جائزہ،شہریوں سے آٹے کی سرکاری ریٹ پر دستیابی کے بارے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے علی الصبح آٹے کی دستیابی اور سرکاری ریٹ پر فروخت کو چیک کرنے کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر آٹاٹرک پوائنٹ اور سیلز پوائنٹس کا سرپرائز وزٹ کیا ، انہوں نے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور سٹاک کے بارے میں دریافت کیا ، ڈپٹی کمشنر نے سیل پوائنٹس پرآٹے کی خریداری کے لیے آئے ہوے شہریوں سے آٹے کی دستیابی اور ریٹس کے بارے میں دریافت کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پورے ضلع میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز ،آٹا چکیوں پر بھی آٹے کی فروخت کے بارے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اس کے باوجود اگر آتے کے بحران بارے کوئی شکایت ہوئی تو مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نپٹا جائے گا ، آخر میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عژمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرضلع بھر میں آٹے کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وہ اور دیگر انتظامی افسران ہنگامی دورے کر رہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں