چنیوٹ،پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری

منگل 21 جنوری 2020 18:25

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی جانب سے منشیات کے خاتمہ کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ضلع بھر میں کریک ڈائون کے دوران مختلف علاقوں سے 8ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی نصراللہ خان،اے ایس آئی حسن علی،اے ایس آئی سیف اللہ،اے ایس آئی ریاض احمد،اے ایس آئی ممتاز علی اے ایس آئی قلب عباس نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کاروائیاں کیں۔

ملزمان کے قبضہ سے 4کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان میں اختر،مظہر،اکرام،اعجاز،زاہد،ساجد،ظفر اور عباس شامل ہیں۔ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی،لالیاں،بھوانہ اور تھانہ لنگرانہ میں مقدمات درج کرکے مزید کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں