لالیاں،زمین کے تنازع پر بھتیجوں کے ہاتھوں چچا دو بیٹوں سمیت قتل

جمعرات 30 مئی 2013 14:12

لالیاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30مئی 2013ء ) لالیاں کے نواحی گاوٴں میں زمین کے تنازع پر بھتیجوں نے فائرنگ کر کے چچا اور اس کے دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق کوٹ امیر شاہ میں گکھڑ خاندان میں امانتاًرکھی گئی زمین کے تنازعہ پر بھتیجوں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر چچا عظیم، چچا زاد بھائی حسنین اعظیم اور شریف جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں