اکتوبر1934ء میں قادیان کی طرح 27فروری 1976ء کو فتح ربوہ کا اعزاز بھی

اللہ تعالیٰ نے تحریک ختم نبوت کی علمبردار جماعت مجلس احراراسلام کو بخشا ، قائدینمجلس احراراسلام اورتحریک تحفظ ختم نبوت

جمعرات 27 فروری 2020 23:12

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) یوم فتح ربوہ کے حوالے سے مجلس احراراسلام اورتحریک تحفظ ختم نبوت کے قائدین اور رہنمائوں نے کہاہے کہ اکتوبر1934ء میں قادیان کی طرح 27فروری 1976ء کو فتح ربوہ کا اعزاز بھی اللہ تعالیٰ نے تحریک ختم نبوت کی علمبردار جماعت مجلس احراراسلام کو بخشا ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے قائدسید عطاء المہیمن بخاری نے یوم فتح ربوہ کے موقع پر کہاہے کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورختم نبوت کی برکت سے 27فروری1976ء کو قافلہٴ احرارسخت جاں فاتحانہ طورپر ربوہ میں داخل ہوا اور تاریخ میں پہلی بار قادیانیوںکا غرور وتکبر پائوں تلے رونداگیا۔

انہوںنے کہاکہ ربوہ میں سب سے پہلاتبلیغی عالمی مرکز جامع مسجد احرار اور مدرسہ ختم نبوت تب سے اب تک کام کررہاہے اور ترقی کی منازل بھی طے کررہاہے ۔

(جاری ہے)

اکابر احرار اور کارکنان ختم نبوت کا یہ صدقہ جاریہ ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت تک جاری وساری رہے گا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر پروفیسر خالدشبیراحمد نے کہاہے کہ ربوہ اسلام اور پاکستان کیخلاف عالمی سازشوں کا مرکزہے ،استعماری قوتوں نے قادیانیت کو پنپنے کے مواقع فراہم کیے اب تحریک ختم نبوت کی جماعتیں ربوہ میں بیٹھ کر قادیانی ریشہ دوانیوں کو طشت ازبام کررہی ہیں اوریہ سب اکابر احرار کا فیض ہے ۔

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ 27فروری1976ء کو پیپلزپارٹی نے فسطائیت اورظلم کی انتہاکردی ،ربوہ جانے والے راستوں کو سیل کردیاگیا۔سید ابوذربخاری اور سید عطاء المحسن بخاری کو گرفتارکرلیاگیابے شمار قافلوں کو حراست میں لے لیاگیااس کے باوجود 27فروری کو نمازجمعہ بھی اداہوئی اور پہلے اسلامی مرکز کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیااس تاریخی اجتماع میں بطل حریت حضرت مولاناغلام غوث ہزاروی بھی شریک ہوئے اور خطاب کیا۔

یہ مرکزختم نبوت پوری دنیامیں تحریک ختم نبوت کا مناد ہے ۔انہوںنے کہاکہ حج کے سلسلہ میں حج فارم کے ایک حصے سے نٹری فارم سے عقیدہ ختم نبوت والی عبارت کو حذف کرنا بدترین قادیانیت نواز ی ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کی حج فارم 2019ء من وعن بحال کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں حج اور عمرے کے نام پر قادیانیوں کا داخلہ ممنوع ہے لہذاحکومت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایسے اقدام اٹھائے جس سے قادیانیوں کا حرمین شریفین میں داخلہ نہ ہوسکے ۔

مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ 1976ء میں ربوہ میں احرارکا داخلہ دراصل فتح قادیان کا تسلسل ہے اور ہم نے اپنے اللہ سے عہد کررکھاہے کہ مرتے دم تک جناب نبی کریم ﷺ کے منصب ورسالت اور ختم نبوت کا دفاع کرتے رہیں گے ۔خطیب جامع مسجد احرار چناب نگر مولانا محمد مغیرہ نے کہاکہ چناب نگر(ربوہ)میں رہتے ہوئے ہم پرامن طورپر قانون کے دائرے کے اندر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ قادیانی مسلسل قانون کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سرکاری انتظامیہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں کروارہی جس سے بسااوقات کشیدگی پیداہوتی ہے اور اس کی ذمہ داری سرکاری انتظامیہ اور قادیانیوں پر عائد ہوتی ہے ۔انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر قاری شبیراحمد عثمانی نے کہاکہ27فروری1976ء ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب سرکاری پابندیوں کے باوجود اور 6ضلعوں کی پولیس کی ناکہ بندی کے علی الرغم قافلہ احرار ختم نبوت فرزندان امیرشریعت کی قیادت میں ربوہ میں فاتحانہ طورپر داخل ہوا اور قادیانیوں کے تسلط کو توڑ کررکھ دیا۔

انہوںنے کہاکہ مجلس احراراسلام کے اس فاتحانہ داخلے کے بعد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ نے اپنے مراکز بنائے پہلے داخلے کی سبقت اللہ تعالیٰ نے مجلس احراراسلام کے مقدرمیں لکھی تھی اور فرزندان امیرشریعت نے اس کی قیادت کرنی تھی ،سو یہ اعزاز ان کے حصے میں امر ہوگیاتھا۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پنجاب کی پریس ریلیز کے مطابق مجلس احراراسلام چیچہ وطنی ،بوریوالہ ،ساہیوال ،کمالیہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،پیرمحل اورمیاں چنوں کے کارکنوں کا ایک تربیتی کنونشن 28فروری جمعة المبارک(آج)9بجے صبح تا نمازمغرب دفتر احرار چیچہ وطنی میں منعقد ہورہاہے جس میں سیدمحمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ،میاں محمد اویس،اکرام الحق سرشار،حافظ محمد عابد مسعود،حافظ محمد اسماعیل ،حاجی عبدالکریم قمر،مولانا منظوراحمد ،مولانا محمدسرفراز معاویہ ،مولانا مفتی ذیشان آفتاب،محمدقاسم چیمہ اور رہنما اور مقامی زعماء شرکت وخطاب کریں گے ۔

علاوہ ازیں سیدمحمد کفیل بخاری آج مدرسہ عزیزالعلوم غفور ٹائون چیچہ وطنی میں عقیدہ ختم نبوت اورہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیں گے جبکہ آئندہ جمعة المبارک (6مارچ)کو تحریک ختم نبوت 1953ء کے دس ہزار شہداء کی یاد میں ملک بھر میں یوم شہد اء ختم نبوت جوش وخروش کے ساتھ منایا جائیگا ۔عبداللطیف خالد چیمہ یوم شہداء ختم نبوت کے موقع پر مسجد شہد اء ختم نبوت فریدٹائون ساہیوال میں خطبہ جمعہ دیں گے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں