ٓچنیوٹ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی ہدایت پر ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا عمل جاری

جمعہ 29 مئی 2020 23:49

حچنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی ہدایت پر ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑیوں اور افراد کو چیک کیا ۔ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مختلف علاقوں سے شراب برآمد ہونے پر چار منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک سو لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی ۔ گرفتار ملزمان میں منیر ، زائد ، غلام مصطفی اور امان اللہ شامل ہیں ۔ منشیات فروش ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی ، تھانہ محمد والا اور تھانہ کانڈیوال میں مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں