چنیوٹ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائی ،2035گرانفروشوں کو جرمانے ،69کے خلاف ایف آئی آر درج

ہفتہ 30 مئی 2020 19:32

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ، اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایک ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں ، بازاروں اور میگا سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے 31لاکھ روپے جرمانہ کیا ، ضلع کے 26پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 14063انسپکشنزکیں اور2035 دکانداروں کو مقررہ سرکاری قیمتوں سے زائدکی وصولی پر 31لاکھ روپے جرمانہ وصول کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروایا گیا جبکہ سخت وائلیشن پر69افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور اپنی انسپکشنز کو مزید بڑھائیں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے ماریں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کر کے انہیں جیل میں ڈالیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ، فضل عباس اور سید منور بخاری کے علاوہ ضلع بھر کے 26پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں