حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ، میاں شوکت علی

بدھ 3 جون 2020 22:38

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے عوام کو بے پناہ ریلیف ملا ہے حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ وہ عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کی وجہ سے عام شہری خوش ہیں پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن کے مطابق حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اپنی تما م صلاحیتیں صرف کر رہی ہے ملک خوشحال ہو گا تو عوام بھی خوشحال ہو گی حکومت نے شہریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون میں بھی کمی کر دی ہے عوام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں