ڈپٹی کمشنر محمد ریاض سے نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران و ممبران کی ملاقات

جمعہ 18 ستمبر 2020 18:04

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض سے نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر میجر عبدالرحمن اور نمبردار ایسوسی ایشن ضلع چنیوٹ کے عہدیداران و ممبران کی تحصیل میونسپل کارپوریشن آفس چنیوٹ میں ملاقات،ڈپٹی کمشنر نے نمبرداران کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے تیز رفتار اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ انکے ساتھ گہرا رابطہ رکھے گی اور انکے مسائل کے حل میں دقیقہ فرگزاشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جس پر میجر عبدالرحمن,سہراب لونا سمیت دیگر نمبرداران نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں