عوام کی جان،مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہے ،ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر

جمعہ 18 ستمبر 2020 18:11

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ بلال ظفرچک 132دھمرائے میں واردات کے دوران زخمی ہونے والے شخص کے گھر عیادت کے لیے گئے۔ڈی پی او نے زخمی یوسف کو پھولوں کا گلدستہ دیا اورانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

چک نمبر 132ج ب دھمرائے علاقہ تھانہ رجوعہ میں چار نامعلوم ملزمان یوسف پر تشددکرکے نقدی و دیگر سامان چھین کر لے گئے تھے۔وقوعہ کی بابت تھانہ رجوعہ میں مقدمہ درج ہوچکاہے،ڈی پی اونے ملزمان کوٹریس کرنے کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر کا کہنا تھا کہ عوام کی جان،مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہے لوگوں کے مسائل کو حل کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں