انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،پٹی کمشنر محمد ریاض

جمعہ 18 ستمبر 2020 18:32

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گااور سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین کے بغیر نہیں رہنا چاہیے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ضلع میں 21ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی قومی مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ آفس میں ہیلتھ افسران ، ایریا انچارجز اور یو سی ایم اوز سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بھوانہ خرم شہزاد بھٹی، ڈپٹی ڈی اوہیلتھ بھوانہ ڈاکٹر سعادت انوار و دیگر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ سابقہ مہم میں سامنے آنے والی خامیوں کو مدنظر رکھ کر مائیکروپلان کے مطابق تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیں تاکہ کسی جگہ کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، پولیو کا ہر راؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہٰذا متعلقہ سٹاف کواپنی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہونا چاہیے اور سامنے آنے والے مسائل کو قبل ازوقت حل کیا جائے ،ٹریننگ سیشن کے دوران سٹاف کو تمام امور سے آگاہی ہونی چاہیے،انہوں نے ایریا انچارجزاور یوسی ایم اوز سے کہا کہ وہ تربیتی سیشن سے استفادہ کرتے ہوئے نچلی سطح پر ورکرز کو تمام تر امور سے آگاہ کریں تاکہ سو فیصد اہداف حاصل ہوسکیں، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ بھوانہ نے بتایا کہ انسداد پولیو کی قومی پولیومہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کی2 لاکھ64 ہزار59 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر603 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں