ناموس صحابہ کرام کے تحفظ کے لیے عوامی جدوجہد کے ساتھ قانونی کارروائی کرکے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ،شبیر احمد عثمانی

جمعہ 18 ستمبر 2020 18:34

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ناموس صحابہ کرام کے تحفظ کے لیے عوامی جدوجہد کے ساتھ قانونی کارروائی کرکے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے بدبخت اور فرقہ پرست عناصر کے خلاف آئین اور قانون کے دائرے میں ان کا سدباب کرنے کیلئے عدالت کے کٹہرے میں لاکر سزا دلوائی جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی اور ا سکے چپے چپے کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کے ساتھ محبت ایمان کا حصہ ہے پاکستان کو حاصل کر نے کیلئے لاکھوں افراد نے قربا نیاں دیں جس کے بعد یہ ملک حاصل کیا گیا پاکستان کو خیرات دے کر نہیں بلکہ قربا نیاں دے کر لیا گیا پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی اور ا سکے چپے چپے کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں