ناموس صحابہ کرام کے تحفظ کے لیے عوامی جدوجہد کے ساتھ قانونی کارروائی کرکے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی

جمعہ 18 ستمبر 2020 21:50

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ناموس صحابہ کرام کے تحفظ کے لیے عوامی جدوجہد کے ساتھ قانونی کارروائی کرکے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے بدبخت اور فرقہ پرست عناصر کے خلاف آئین اور قانون کے دائرے میں ان کا سدباب کرنے کیلئے عدالت کے کٹہرے میں لاکر سزا دلوائی جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی اور ا سکے چپے چپے کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کے ساتھ محبت ایمان کا حصہ ہے پاکستان کو حاصل کر نے کیلئے لاکھوں افراد نے قربا نیاں دیں جس کے بعد یہ ملک حاصل کیا گیا پاکستان کو خیرات دے کر نہیں بلکہ قربا نیاں دے کر لیا گیا پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی اور ا سکے چپے چپے کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد خو د مختار ملک ہے جہاں پر کسی اور کا حکم نہیں چلنے دیں گے پاکستان کی سلا متی و حفاظت کیلئے اپنی حکومت عسکری قیادت کیساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم کفر کا سرغنہ ہے اورپاکستان سمیت مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے امت مسلمہ کی مشکلات میں اضافے کا موجب ہے انہوں نے کہا کہ سیرت النبی(صلی اللہ علیہ وسلم)اپنانے کی ضرورت ہے اسوہٴ رسول اکرم(صلی اللہ علیہ وسلم)پر عمل پیرا ہو کرہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جس مقصد کیلئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا اس کو نافذ کیا جائے اورحکومت امریکی ایجنڈے سے بلا تاخیر باہر نکل آئے۔

انہوں نے کہاکہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ایمان کی اساس ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی زندگیاں ہمارے لئے ایک آئیڈیل ہیں ،جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیا ہوا نظام زندگی بھی دائمی ضابطہٴ حیات ہے جو نسل اِنسانی کی ہر شعبہ ہائے زندگی میں مکمل رہنما ئی کرتا ہے ہم سب کو اسوئہ رسول ؐ پرعمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں میں انقلاب لا نا ہو گا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں