چنیوٹ،ضلع بھرمیں ممکنہ سموگ کے خطرات کے باعث مربوط انداز میں انسدادی اقدامات جاری

بدھ 14 اکتوبر 2020 21:11

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پرضلع بھرمیں ممکنہ سموگ کے خطرات کے باعث مربوط انداز میں انسدادی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں دھان کی فصل کے کاشتکاروں اور کسانوں سمیت شہریوں کو احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے محکمہ زراعت (توسیع) محکمہ زراعت کے افسران اور عملہ بینرز اور پینا فلیکس تقسیم کر رہے ہیں جن پر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور فصلوں کی باقیات نہ جلانے بارے تحریریں درج تھیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محفوظ احمد نی سموگ کی روک تھام کے لئے بھرپور آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہری ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے اپنا معاشرتی کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے سے ہی ہم سموگ کے خطرات سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھان کے مڈھوں /پرالی/باقیات کو آگ لگانے پر حکومت پنجاب کی طرف سے سخت پابندی عائد ہے۔

اس ضمن میں دھان کے کاشتکاروں اور کسانوں کو قبل از وقت بذریعہ نوٹس آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری مہم کو تیز کرنے کی بھی تاکید کی۔مزید برآں محکمہ زراعت توسیع کے افسران و عملہ نے شہریوں میں ممکنہ سموگ کے خطرات کے بچنے اور احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میںپمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں