عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 39ویں سالانہ دوروزہ ختم نبوت کانفرنس 23-22اکتوبرکومنعقد ہو گی

جمعرات 15 اکتوبر 2020 20:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2020ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 39ویں سالانہ دوروزہ ختم نبوت کانفرنس 23-22اکتوبر مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہو گی اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا غلام مصطفی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس 23-22اکتوبر بروز جمعرات ، جمعتہ المبارک مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہو رہی ہے جس میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمن ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، جمعیت علما پاکستان کے مرکزی رہنما شاہ انس نورانی سمیت دیگر مرکزی قائدین علما کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے جبکہ اندورن وبیرون شہروں و ممالک سے ہزاروں عاشقان مصطفی کانفرنس میں شرکت کیلئے چناب نگر پہنچیں گے ختم نبوت کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں