ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی پرامن جدوجہد نامساعد حالات کے باوجود بھی جاری رکھے ہوئے ہیں،رہنما مجلس احراراسلام

جمعرات 15 اکتوبر 2020 20:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2020ء) مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی پرامن جدوجہد نامساعد حالات کے باوجود بھی جاری رکھے ہوئے ہیںعالمی سامراج نے پاکستان میں چہرے بدل دیئے ہیں لیکن اپنا ایجنڈا تبدیل نہیں کیا۔

جس طرح اکابر ین نے مسلسل محنت کر کے انگریز سامراج کو یہا ں سے نکالا تھا اسی جد و جہد کو لے کرہم آگے بڑھ رہے ہیں اور مرتے دم تک غلامی کو قبول نہیں کریں گے اور سامراجی ایجنڈے کو وطن عزیز میں بے نقاب کرتے رہیں گے قادیانی اور ان کے پیشوا صیہونی و سامراجی قوتیں پاکستان کو نئے بحران اور انتشار کی جانب لے جا رہے ہیں قادیانی ملک عزیز پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف لے جانے کی کوششیں کر رہے ہیں اقتدار کی راہداریوں میں چھپے قادیانی ملک کو معاشی طور پر کمزور کرناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

فتنہ قادیانیت کی اندرون ملک بڑھتی ہوئی سرگرمیاںملکی سلامتی و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ اکابر علماء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قادیانیت کا تعاقب پوری دنیا میں جاری رکھاجائیگا۔ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا پر چم پوری دنیا میں بلند کریں گے۔انہوںنے کہا کہ یورپ سمیت دیگر ممالک میں نوجوان نسل فتنہ قادیانیت کو چھوڑ کر اسلام میں داخل ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی جماعت کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں ۔حکومت قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے۔ اکابر علماء کے نقش قدم چلتے ہوئے فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ پاکستان اور اسلام کیخلاف قادیانیوں کی ہر سازش کو بے نقاب کریں گے۔ فتنہ قادیانیت کا وجود زہر قاتل ہے جو نوجوان نسل کے ایمانوں کو نگل رہا ہے جس پرملک بھر میںآئینی طریقہ سے قادیانیوں کیخلاف جدوجہدتیز کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں