حکومت پاکستان فرانس کیساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

منگل 27 اکتوبر 2020 18:47

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر پوری مسلم امہ سراپا احتجاج ہے حکومت پاکستان فرانس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرے فرانسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنما حضرت مولانا غلام مصطفی ، جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا قاری محمد ایوب چنیوٹی، جماعت اہل سنت کے رہنما حضرت علامہ قاری محمدروشن ضمیر مدنی ، اہل تشیع کے رہنما صدر انجمن لائنسنسداران و ممبرامن کمیٹی سیدا حسان علی شاہ، جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر سید نورالحسن شاہ، کسان بورڈ کے سرپرست چوہدری طفیل لونا، چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پیر زادہ اقبال حسین نے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنما حضرت مولانا غلام مصطفی نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے پوری دنیا کے مسلمان غم و غصہ میں مبتلا ہیں فرانسی صدر کی ایما پر یہ گستاخانہ عمل کیا گیا ہے جس کی پوری مسلم امہ پرزورالفاظ میں مذ مت کرتی ہے دنیا بھر کے مسلم ممالک فرانس کے ساتھ سفارتی تجارتی تعلقات ختم کر دے، جمعیت اہلحدیث کے رہنما قاری محمد ایوب چنیوٹ کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نبی کی ناموس پر ہماری جان مال قربان ہے حکومت فی الفور فرانس کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات ختم کرے جبکہ جماعت اہلسنت کے رہنما قاری علامہ روشن ضمیر مدنی ، اہل تشیع کے رہنما سید احسان علی شاہ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ فرانس نے نبی پاک کی شان میں بہت بڑی گستاخی کی ہے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ہم اس واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاکستانی عوام فرانسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے جماعت اسلامی کے نائب امیر سید نورالحسن شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاج کرے گی حکومت پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات کو فوری طور پر ختم کر دے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں