یونیورسٹی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور ملزم گرفتار، عبوری ضمانت کرالی ، دوسرا فرا

منگل 27 اکتوبر 2020 23:35

چینوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) چنیوٹ میں یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ 4 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں دو ملزمان گرفتار ہوگئے، ایک ملزم نے عبوری ضمانت کرالی ،ایک ملزم تاحال فرار ہوگیا ،چنیوٹ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ملزمان نے فیصل آباد یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔اہل علاقہ کے مطابق مرکزی ملزم متاثرہ طالبہ کا کلاس فیلو تھا جو اسے فیصل آباد سے ورغلا کر لایا تھا۔ملزم کے دیگر دوستوں نے بھی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے جس میں زیادتی ثابت ہوچکی ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں