دکاندار ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں رکھیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 28 اکتوبر 2020 18:44

چنیوٹ۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :دکاندار ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں رکھیں اور سٹالز پر معیاری اشیاءہی فروخت کی جائیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے سہولت بازاروں کا اچانک دورہ کے موقع پر دکانداروں اور سہولت بازاروں کے انچارز کو ہدایات دیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

،ڈپٹی کمشنر نے آٹے سمیت چینی اور دیگر اشیاءکی دستیابی کو چیک کیا،انہوں نے بازاروں کے انچارجز کو طلب ورسد کے مطابق اشیاءکی دستیابی یقینی بنانے کی تاکید کی۔

ڈپٹی کمشنر نے بازاروں میں آٹا،چینی،دالیں،پھل،سبزیاں اور کریانہ کی دیگر اشیاءکی دستیابی، معیار اور قیمتوں کو بھی چیک کیا اور ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کی دستیابی میں تعطل نہیں آنا چاہیے ۔  اس موقع پرانہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پرصارفین کو اشیاءضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے سہولت بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں