اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول کاپھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کے لئے سبزی منڈی کادورہ

منگل 10 نومبر 2020 19:12

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول نے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کے لئے سبزی منڈی کا وزٹ کیا، ای اے ڈے اے اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی میں مختلف سبزیوں وپھلوں کی دستیابی اور تھوک قیمتوں کوبھی چیک کیا اور شیڈز وسٹالز پر آلو، پیاز، ٹماٹر ودیگر سبزیوں کی بولیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی مقدار کو چیک کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کا عزم کررکھا ہے جس کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیو کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ضلع میں پرائس کنٹرول کی مسلسل مانیٹرنگ کو جاری رکھنے اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو نکیل کیلئے کڑے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں