چنیوٹ ،سموگ کا باعث بننے اور پنجاب حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے 4اینٹوں کے بھٹے سیل

جمعرات 12 نومبر 2020 14:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) چنیوٹ میں سموگ کا باعث بننے اور پنجاب حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 4اینٹوں کے بھٹے سیل کردیئے گئے ۔چاروں بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کا مختلف بھٹوں پر چھاپہ ، انسداد سموگ کے حوالے سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 4 بھٹہ جات کو سیل کر دیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات شمیم احمد نے مختلف بھٹوں کا دورہ کیا اورانسداد سموگ کے سلسلہ میں حکومتی احکامات کی روشنی میں بھٹوں کی بندش کے حوالے سے بھٹوں کو چیک کیا، خلاف ورزی کرنے والے 4 بھٹہ جات کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کیے اور 4 بھٹہ جات کو سیل کیا، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد سموگ کے حوالے سے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور وائیلیشن کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے کاروائیاں تیز کرنے کر دی گی ہیں

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں