سہولت بازاروں میں معیاری اشیاءہی فروخت کے لئے رکھی جائیں ، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

پیر 16 نومبر 2020 17:38

چنیوٹ ۔16نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16نومبر2020ء) :ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ہدایت کی ہے کہ سہولت بازاروں میں معیاری اشیاءہی فروخت کے لئے رکھی جائیں اس ضمن میں اگر کسی سٹال پر ناقص اشیاءنظر آئیں تو متعلقہ انچارج ذمہ دار ہو گا۔انہوں نے یہ ہدایت سہولت بازاروں کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔وہ سرگودھا روڈ پرقائم سہولت بازارمیں گئے اور سٹالز پر پھل وسبزیوں، درآمدی چینی اور آٹا کی دستیابی ومعیار کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے آلو، ٹماٹر، ادرک سمیت دیگر سبزیوں وپھلوں کے معیارکو چیک اور نرخناموں کے مطابق اشیاءکی فروخت کی تاکید کی۔انہوں نے بازارکے انچارج کو تاکید کی کہ سہولت بازاروں میں سستی اشیاءکی دستیابی کے ساتھ معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خریداروں سے گفتگو کرتے ہوئے اشیاءکی قیمتوں اور معیار کے بارے میں دریافت کیا اور بتایا کہ ضلع بھر کے سستے سہولت بازاروں میں اشیاءکی سو فیصد دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران کی طرف سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جبکہ عام مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی پرائس چیکنگ کرکے اشیائے خورونوش کے گرانفروشوں کو جرمانے اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاءفروخت کرنے کا پابند بنایا جارہا ہے جس کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پھل وسبزی منڈیوں میں صبح ودوپہر کےا وقات میں بولیوں کے عمل کی بھی نگرانی جاری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو صارفین کا استحصال نہیں کرنے دیں گے

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں