چنیوٹ، حضرت پیر گلزار علی ؒکے سالانہ عرس مبارک کی ایک روزہ تقریبات اختتام پذیر

منگل 17 نومبر 2020 22:37

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) حضرت سیدناغوث الاعظم و حضرت پیر گلزار علی ؒکے سالانہ عرس مبارک کی ایک روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں اندرون و بیرون شہروں سے سینکڑوں مریدین وعقیدت مندوں کی شرکت تفصیلات کے مطابق حضرت پیر گلزار علی ؒکے سالانہ عر س مبارک کی تقریب سجادہ نشین پیر اشفاق علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی اس سلسلہ میں ان کی رہائش گاہ سے چادر پوشی کا ایک جلوس برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا دربار شریف چوک جتوتھان میں جاکر اختتام پذیر ہوا ، بعدازاں دربار شریف میں محفل میلاد ﷺ اور محفل سماع بھی منعقد کی گئی جس میں ملک کے نامور قوال حضرات نے ہدیہ عقیدت پیش کیا عرس مبارک کے اختتام پر دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ کے سجادہ نشین پیر اشفاق علی شاہ نے ملکی سلامتی اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا کروائی

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں