ہفتہ شان رحمت العالمین ، ؐڈسٹرکٹ پولیس لائن چنیوٹ میں میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد

منگل 17 نومبر 2020 22:37

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) ہفتہ شان رحمت العالمینﷺ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن چنیوٹ میں میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔میلاد مصطفیﷺ کانفرنس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر،علماء کرام،ڈی ایس پی صاحبا ن،ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران و جوانوں نے شرکت کی۔کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں درود سلام کا نذرانہ پیش کیا۔پولیس افسران و جوانوں نے کانفرنس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبینﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔مقررین نے حضوراکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور آپ ﷺ کی تعلیمات پرسیرحاصل گفتگوکی ۔میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے خصوصی دعاکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں