چنیوٹ ،نوجوان کے اغوا ہونے پر لواحقین کا ختم نبوت چوک میں احتجاج

منگل 17 نومبر 2020 22:37

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) نوجوان کے اغوا ہونے پر لواحقین کا ختم نبوت چوک میں احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ موضع آسیاں کے رہائشی ظفر عباس اور دیگر افراد نے ختم نبوت چوک میں اغوا ہونے والے قاسم کی بازیابی کیلئے ا حتجاجی مظاہر ہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا موقف تھا کہ ہم نے 15پر کال بھی کی اور مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ صدر بھی گئے مگر ہماری کوئی شنوائی نہ ہوئی اغوا ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بچے کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں