چنیوٹ ضلع کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے،سجاد اقبال کامریڈ

منگل 17 نومبر 2020 22:37

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری سجاد اقبال کامریڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چنیوٹ ضلع کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے چاروں ہائی وے روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیںلوگوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ضلع بھر میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں ڈسٹرکٹ کمپیلکس پولیس لائن اور دیگر منصوبہ جات پر کام شروع نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چنیوٹ ضلع کے عوام کے حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی ہم پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چنیوٹ ضلع کیلئے خصوصی فنڈدیں تاکہ ترقیاتی کام شروع ہو سکیں اور چاروں ہائی وے روڈز کو فی الفور ون وے کر کے بنایا جائے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں