ڈی پی او کا سیشن کورٹ کا دورہ

بدھ 18 نومبر 2020 22:04

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2020ء) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر نے سیشن کورٹ کا وزٹ کیا۔ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید نوید رضا بخاری سے میٹنگ کی۔ڈی پی او نے سیشن کورٹ،بخشی خانہ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انچارج سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پریزن وینزکی چیکنگ کی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ایس او پیز کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے سیشن کورٹ میں تعینات اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سیشن کورٹ میں داخل ہونے والے افراد کی پراپر فزیکل سرچ کی جائے۔داخل ہونے والے افراد کی میٹل ڈٹیکٹر سے چیکنگ،واک تھرو گیٹ سے انٹری کو یقینی بنایا جائے۔پولیس افسران و جوان تندہی سے الرٹ ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں