انسداد پولیو قومی مہم کی سو فیصد کوریج کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض

بدھ 2 دسمبر 2020 23:19

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) انسداد پولیو قومی مہم کی سو فیصد کوریج کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں انسداد پولیو مہم میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی و عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز غزالہ کنول ،فضل عباس، اقراء مصطفی،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، سی ای او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈپٹی ڈی اوز ، یو سی ایم اوز،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، ہیلتھ افسران، سپیشل سپروائزرز اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی جاری مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور مائیکروپلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے،انہوں نے پولیو ٹیموں کو ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی اور بچوں کو قطرے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے،انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی نشاندہی پر محکمہ صحت کو فوری اقدامات اور مسائل حل کرنے کی تاکید کی،ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم پر عملدرآمد کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور کوتاہی پر متعلقہ ایریا انچارج ذمہ دار ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران، سی او ہیلتھ، ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ اور سپیشل سپر وائزرز نے مہم پر عملدرآمد اور مانیٹر نگ کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں