ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر نے پولیس افسران سے اپنے دفترمیں میٹنگ

ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور دیگر افسران نے شرکت کی،دوران میٹنگ ضلع میں امن و امان کی صورتحال،کرائم کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 12 فروری 2021 19:54

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر نے پولیس افسران سے اپنے دفترمیں میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور دیگر افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ضلع میں امن و امان کی صورتحال،کرائم کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

مویشی چوروں ،ٹائوٹوں ،رسہ گیروں ،عادی مجرمان کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے۔قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔گشت کے نظام کو مزید موثر کیا جائے ۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر بروقت یکسو کیا جائے۔بعد ازاں ڈی پی او نے تفتیشی افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں زیرتفتیش مقدمات اور تفتیشی افسران کی کارکاردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا گیا۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ زیرتفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے۔تھانہ جات میں آنے والے لوگوں کیساتھ شائستگی سے پیش آکر انکی دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے افسران اپنا مورال بلند رکھ کر فرائض منصبی سرانجام دیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں