چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون،19ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 فروری 2021 18:46

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر چنیوٹ بلال ظفر کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔پولیس نے تین ڈکیت گینگز کے 19ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ مویشی ، نقدی ، سونا ، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اعجاز عمران ایس ایچ او تھانہ بھوآنہ ، انسپکٹر طاہر احمد ایس ایچ اوتھانہ لنگرآنہ ، انچارج سی آئی اے کلیم اللہ اے ایس آئی نے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین ڈکیت گینگ کے 19 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 40 سے زائد مسروقہ گائے ، بھینسیں ، بیل ، بکریاں ، بھیڑیں اور بچھڑ ے ، 6 موٹر سائیکل ، نقدی ، سونا اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

تھانہ بھوآنہ میں تقریب کے دوران مال مویشی اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر نے پولیس ٹیم میں شامل تمام پولیس افسران و اہلکاروان کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں