حنیوٹ:پولیس اہلکار عورت کے ساتھ زبردستی زیادتی کرتے ہوئے پکڑا گیا اہلکار معطل

منگل 11 مئی 2021 21:23

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) پولیس اہلکار عورت کے ساتھ زبردستی زیادتی کرتے ہوئے پکڑا گیا اہلکار معطل تفصیلات کے مطابق لالیاں کے علاقہ میںتھانہ کانڈیوال پولیس میں تعینات پولیس کانسٹیبل مظفرنے خاتون کو ورغلا کر حویلی میں لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی اہل علاقہ نے موقع پر پکڑ لیا پولیس کانسٹیبل آپے سے باہر ہو گیا اور لوگوں کو فحاشہ گالیاں دیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اہل علاقہ نے ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے درندہ صفت کرپٹ پولیس کانسٹیبل مظفر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے نوکری سے برخاست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں