ں*چنیوٹ،ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے گندم خریداری مرکزجامعہ آباد بھوانہ کا دورہ

اتوار 16 مئی 2021 17:50

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء)ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے گندم خریداری مرکزجامعہ آباد بھوانہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، انچارج سنٹر بھی موقع پر موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مرکز پر گوداموں میں گندم کو محفوظ کرنے کے انتظامات اور گندم کے ریکارڈکا بھی جائزہ لیا ، انچارج سنٹر نے ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کو گندم کے ٹارگٹ اور گوداموں کی سٹوریج کے حوالے سے بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گندم کی گوداموں میں منتقلی کے عمل کو تیز کریں اور انلوڈنگ کے لیے مزید عملہ لگوائیں تاکہ ٹارگٹ بروقت پورا کیا جا سکے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں