اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے جس نے پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے :ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام چنیوٹ

بدھ 19 مئی 2021 23:14

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2021ء) اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے اور اس کی دہشت گردی نے پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام مولانا محمد ہارون، ناظم عمومی مولانا ملک طاہر حسین ، سرپرست مولانا قاری عبدالحمید حامد ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ساتھ مولانا محمد عثمان، مولانا محمد عارف، مفتی محمدافضال، مولانا عبدا الواحد نفیسی ودیگر موجود تھے انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئے، فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ مسلم امہ کو قبول نہیں، انہوں نے کہاہے کہ امریکہ کی زیرسر پرستی جاری یہ دہشت گردی اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے،مسلم ممالک کے حکمران اگر حسب سابق غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ہم مسلم اٴْمّہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں،جمعیت علماء اسلام فلسطینی بھائیوں کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ حمایت کا اعلان کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ 21مئی بروز جمعة المبارک کو چنیوٹ میں اسرائیل کی بہیمانہ جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں