ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کی ہدایت

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ،رواں ماہ 4لاکھ 40ہزار روپے سے زائد کے جرمانے ،1ایف آئی آر درج

بدھ 19 مئی 2021 23:14

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2021ء)ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ،رواں ماہ 4لاکھ 40ہزار روپے سے زائد کے جرمانے ،1ایف آئی آر درج ، تٖفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہے اور گرانفروشوں کی جانب سے قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر نے رواں ماہ میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف مقامات پر 1621دوکانوں پر ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری ریٹ سے زائد وصول کرنے والی364دوکانداروں کو4لاکھ 40ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے جبکہ سخت خلاف ورزی پر 1 دوکاندار کے خلاف مقدمہ و درج کروا کر اسے حوالات میں بند کروایا ، ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اشیاء خردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مسلسل چیک کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موقع پر موجود صارفین سے اشیاء کے نرخوں کے بارے میں بھی دریافت کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہیں

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں