حکومت پنجاب کی ہدایت پر چنیوٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

جمعہ 21 مئی 2021 21:54

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح چنیوٹ میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے کی ،ریلی میںڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی پی او بلال ظفر ، اسسٹنٹ کمشنرغزالہ کنول ، ضلعی افسران ،ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم و دیگر پارٹی عہدیداران ،سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی،میڈیا نمائدگان اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور ٹائیگرز فورس نے شرکت کی ،ریلی میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے بلند کیے گئیاور اسرائیلی پرچم نظر آتش کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پرظلم و بربریت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ، انہوں نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کو فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا ، ریلی یادگار شہدا سے شروع ہو ئی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطین اور پاکستان کے پرچم اور مذمتی بینرزاور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے کہا کہ بیت المقدس، فلسطین کی آزادی کیلئے ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند اور ہرممکن جدوجہد کی جائے گی فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں معصوم بچوں سمیت فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہی-انہوں نے کہا کہ اقوام عالم فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لی-ڈی پی او بلال ظفر نے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور مظلوموں کیلئے ہر جگہ سے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اسرائیل کے جنگی جرائم اب دنیا پر واضح ہوچکے ہیں-انہوں نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد اقوام عالم کو یہ باور کرانا ہے کہ قبلہ اول کے تحفظ کیلئے مسلمان اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں، آخر میں فلسطین کی آزادی اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کروائی گئی ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں