ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں 200بیڈ کا جدید ہسپتال بنایا جائیگا ، تحریک انصاف

پیر 7 جون 2021 20:02

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں نئے ڈی ایچ کیو کی تعمیر کے سلسلہ میںدو سو کنال زمین محکمہ اوقاف سے ہیلتھ کو مل گئی ہے دو سو بیڈ کا جدید طرز کا ہسپتال بنایا جائے گا پنڈی بھٹیاں روڈ کا فنڈ بجٹ 2021ء میں منظور ہو جائے گا جوڈیشنل کمپیلکس اور سپورٹس کمپیلکس بھی بنائے جائیں گے موجودہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی مطالبے پر سرگودھا فیصل آباد روڈ ون وے کر کے بنانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر فنڈز جاری ہو گیا ہے چنیوٹ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تحریک انصاف کی حکومت نے پورا کر دیا ہے سرگودھا فیصل آباد رون وے کر کے بنانے پر میں پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے احسن طریقے سے چنیوٹ کے عوام کی آواز بلند کی اس کے ساتھ ساتھ میں وکلا سیاسی سماجی تجارتی تنظیموں کے افراد کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے ہمارا مطالبہ پورا ہوا ،اس سلسلہ میں چوہدری مسعود اقبال چیئرمین سی پی ایل سی کی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت کسان دوست پالیسیاں مرتب کر رہی ہیں احساس پروگرام اور صحت کارڈ موجودہ حکومت کے بہترین کارنامے ہیں جس سے عوا م بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن کے مطابق پاکستان کو خوشحال بنایا جا رہا ہے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ملک سے بیروزگاری اورغربت کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ چنیوٹ ضلع کے مسائل مل کر حل کریں گے میں کمیونٹی کے دیگر افراد کو اپیل کرتاہوں کہ وہ ہمارے ساتھ ملیں اور اپنے شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں چنیوٹ ضلع کو پنجاب کا بہترین ضلع بنا کر دم لیں گے ماضی کی حکومتوں نے چنیوٹ کو مسلسل نظر انداز کیا مگر اس بار ایسا نہیں ہو گا اس موقع پر تحریک انصاف چنیوٹ کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری محمد عمران عاربی بھی ان کے ہمراہ موجود تھی

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں