چنیوٹ: سورج آگ برسانے لگا درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ سے تجاویز کر گیا

سکول و کالجوں میں پڑھنے والے طلبا و طالبات شدید گرمی سے نڈھال بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری

جمعرات 10 جون 2021 23:34

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) چنیوٹ میں سورج آگ برسانے لگا درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ سے تجاویز کر گیا سکول و کالجوں میں پڑھنے والے طلبا و طالبات شدید گرمی سے نڈھال بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ چارروز سے چنیوٹ شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے سخت دھوپ اور تپش کے باعث لوگ بری طرح گرمی سے نڈھال ہوئے پڑے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ کے باعث سکول و کالجوں میں طلباو طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا بچوں کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شدید گرمی کے باعث سکولوں و کالجوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا جائے بچے گرمی سے نڈھال ہیں دوسری طرف چنیوٹ ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں اور کالجوں میں ٹھنڈے پانی کا بندوبست نہ ہے جبکہ شہر بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے شہری و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں