ٍچنیوٹ :وحشی درندوں نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر لاش کھیتوں میں پھینک دی

ٹ*پانچ روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ٰمتاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی سے ملزمان کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ

اتوار 12 ستمبر 2021 18:25

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2021ء) وحشی درندوں نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر لاش کھیتوں میں پھینک دی پانچ روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر243صابوانہ کے علاقہ میں اوباوش افراد نے سات سالہ اقصیٰ کو اغوا کر کے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور لاش کھیتوں میں پھینک کرفرار ہو گئے تھانہ لنگرانہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی بھی ثابت ہوئی ہے پولیس نے کئی افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے مگر ابھی تک پولیس مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ اقصیٰ کے والد یوسف رجوکہ نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ بچی کی گمشدگی رپورٹ ہم نے فوری تھانے میں کروائی ہمیں بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی ہے ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ بچی کی دادی بھاگن بی بی نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وحشی درندوں نے میری سات سالہ پوتی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ہے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائی

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں