چنیوٹ و گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں روپے سے محروم ، وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 13 ستمبر 2021 17:28

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) چنیوٹ و گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم ہو گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ اور گردونواح میں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوئی ہیں ڈکیتی کی 3 وارداتوں میں ڈاکو 8 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے پہلی واردات تھانہ سٹی کے قریب دوسری بھوانہ اڈا پٹھان کوٹ تیسری موضع عدلانہ میں ہوئی مسلح ڈاکووں نے معذور شخص کو بھی نہ بخشا مسلح ڈاکو ریاض نامی شخص کے گھر سے 4 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے دوسری واردات تھانہ لنگرانہ کے علاقہ موضع عدلانہ میں ہوئی مسلح ڈاکو دولت نامی شخص کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تیسری واردات میں مسلح ڈاکو دن دیہاڑے تھانہ سٹی سے چند قدم پر موبائل شاپ پر لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے جبکہ چنیوٹ پولیس روائتی کاروائی میں مصروف شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں