چنیوٹ: ڈپٹی سید محمد مسعود نعمان شہر میں صفائی کی صورتحال کو چیک کرنے کے لئے صبح سویرے مختلف شاہرات پر پہنچ گئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:53

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) ڈپٹی سید محمد مسعود نعمان شہر میں صفائی کی صورتحال کو چیک کرنے کے لئے صبح سویرے مختلف شاہرات پر پہنچ گئے اور سٹرکوں پرصفائی آپریشن کو چیک کیا،ایم سی کے سینٹری انسپکٹر کے دیگر افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنرجھنگ روڈ ، محلہ راجے والی و دیگر علاقوں میں گئے او موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معمولات زندگی شروع ہونے سے قبل شہر میں صفائی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول نظر آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور ایم سی کے ورکرز کی حاضری کی کڑی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ایم سی افسران نے اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں